یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوید کامران سیکریٹری خزانہ تعینات

Last Updated On 23 May,2019 02:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاشی ٹیم میں ایک اور تبدیلی کر دی گئی، یونس ڈھاگہ کو سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، وفاقی حکومت نے نوید کامران بلوچ کو سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا۔

 مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو ہٹانے کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے حفیظ شیخ وزارت خزانہ اور معاشی اداروں میں اپنی ٹیم رکھنا چاہتے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو گزشتہ ایک ہفتہ سے سائیڈ لائن کیا ہوا تھا۔

سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر ان کے عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔ ادھر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

 

Advertisement