لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلوے سٹیشن لاہور کے نزدیک پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا۔
افتتاح کے بعد وزیراعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے، سردار عثمان بزدار کو پناہ گاہ کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا نومبر میں پناہ گاہ منصوبے کا فیصلہ ہوا، پانچ ماہ میں لاہور میں پانچ پناہ گاہوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، آئندہ مالی سال سے پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پناہ گاہیں بنائی جائیں گی، وہ وقت دور نہیں جب کوئی مزدور بھوکے پیٹ کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا عوام کو ریلیف دینے کا مشن جاری رہے گا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور کے 6 ہسپتالوں میں بھی پناہ گاہ کا منصوبہ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔