اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) کویتی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے 98 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔
معاہدہ پر وفاقی سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاء الدین اور کویتی کمپنی کوفپیک کے سی ای او شیخ نواف سعود الصبح نے وزارت پٹرولیم میں دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سالوں تک یہ محنت ضرور رنگ لائے گی۔