وزیر خارجہ شاہ محمود آج ترکمانستان جائیں گے، سشما سوراج سے مصافحے کا امکان

Last Updated On 20 May,2019 12:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج ترکمانستان جائیں گے، اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے شاہ محمود قریشی کے مصافحے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج 2 روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے، جہاں پر وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کریںگے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی ایس سی او منسٹریل لیول میٹنگ میں شریک ہوںگی، جہاں پر پاک بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ کرغزستان جائیں گے، جہاں پر وہ شنگھائی تعاون کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، ایس سی او کا سربراہی اجلاس 14 اور 15 جون کو بشکیک کرغستان میں ہوگا۔
 

Advertisement