اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل افطار میں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے، غلامی میں نہیں جانے دیں گے، عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر پر اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر متفق ہوئیں، اس مقصد کیلئے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے گی۔