اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے جمہوریت کی دعویدار جماعت مسلم لیگ ن نے اپنوں میں عہدوں کی بندر بانٹ کی ہے۔ رمضان ریلیف پیکج میں ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، میڈیا بتائے کہاں کہاں قلت ہے؟ دور کی جائے گی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے رمضان ریلیف پیکج پر پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر بھی طنز کے وار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو گھر میں عہدے بانٹنے والی پبلک لمیٹٹڈ کمپنی قرار دیدیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوری روایات کے دعوے کرنے والوں نے جمہوریت کو مذاق بنا دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یقین دلایا کہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قلت نہیں ہونے دی جائے گا۔ عمر لودھی نے بتایا وزارت خزانہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کے بقایا جات بھی دو ماہ میں مل جائیں گے اور ادارے کی مالی حالت مستحکم بنائی جائے گی۔
اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ رمضان ریلیف پیکج کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، اسی لئے کچھ جگہوں پر سٹورز خالی ہیں۔ چینی اور آٹے سمیت تمام اشیا کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی۔