اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی بہروپیے عوام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر ہیں، عوام سیاسی بہروپیوں کے زخموں سے آزاد ہو چکے، جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے آج کے اکٹھ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز مال کو تحفظ دینے کے لیے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد۔
سیاسی بہروپیئے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کے لیئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، ملکی اور عوامی مفادات کے لیے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 19, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج صرف بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔
جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لاحہ عمل پر غور کریں گے۔ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد، آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 19, 2019