بشکک: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے۔
بشکک میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر امن کا پیغام دیا، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتار پور آسکیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا علاقائی امن و سلامتی کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے، چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام سے بھی خطے کے ممالک قریب آئیں گے۔