اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے حکم پر وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شہر اقتدار میں ریپڈ ریسپانس فورس اور سی آئی ڈی کا محکمہ ختم کر دیا ہے۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی کا محکمہ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ کرائم انویسٹی گیشن اور ریپڈ ریسپانس فورس کے شعبہ سی ٹی ڈی کو ضم کر دیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) صوبوں کی طرح کے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔ اس میں ایک سال تک مزید کوئی نئی بھرتی نہیں کی جا سکے گی۔ یہ فورس سی آئی ڈی کے اہلکاروں کے ساتھ ہی کام کرے گی۔