جھنگ: بھکاری خاتون کی بچی کے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام

Last Updated On 28 May,2019 03:50 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں بھکاری خاتون کی بچی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، علاقہ مکینوں نے خاتون کو پکڑ پولیس کے حوالے کر دیا۔

گنجان آباد علاقہ محلہ دھپ سڑی میں مدرسے کے باہر بھکاری خاتون پانچ سال کی بچی کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، بچی کی جانب سے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے خاتون کو پکڑ لیا، علاقہ مکینوں نے خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

بچی کے والد کا کہنا ھے کہ عورت میری بچی کو درس سے لے کر جا رہی تھی کہ اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔ خاتون کبیر والا کی رہائشی بتاتی ھے اور فوٹیج بنتے دیکھ کر چہرہ بھی چھپاتی رہی۔