اپنے اندر جان رکھنے والی فلم ہی متاثر کرتی ہے: حمزہ علی عباسی

Last Updated On 26 May,2019 10:53 pm

کراچی (سٹا ف رپورٹر) اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ لیجنڈ آف مولا جٹ اپنی نوعیت کی عمدہ فلم ثابت ہوگی جس میں مجھ سمیت تمام فنکاروں کی پرفارمنس متاثر کن ہوگی۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اچھی بری فلمیں بنتی رہتی ہیں، متاثرکن فلم کا درجہ وہی فلم پاتی ہے جو اپنے اندر جان رکھتی ہے، میں خاص لہجے میں اُردو بولتا ہوں اور یہ بات فلم میں میرے کردار کو سپورٹ کرتی ہے۔