ماہرہ خان کی نظر میں فنکاروں کا ٹی وی شوز کرنا خوش آئند امر

Last Updated On 26 May,2019 10:57 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فنکاروں کا ٹی وی شوز کرنا خوش آئند امر ہے اس سے دنیا بھر میں فنکار کی حساسیت کے ساتھ معاشرتی وابستگی اور مسائل سے آگاہی کا پیغام جاتا ہے۔

ماہرہ خان نے ایک شو میں شرکت کے دوران کہا کہ ہم نے سوشل ایشوز کو سول سوسائٹی کے ذریعے منظر عام پرلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ماہ صیام کے شوز فنکار جس بہتر انداز میں پیش کر رہے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں۔ اس بار عید پر فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش ہو تی تو مزہ آجاتا البتہ دیگر ساتھی فنکاروں کی فلمیں بھی تفریح کا باعث ہوں گی۔