وزیراعظم سے سندھ میں الگ یونٹ سے متعلق بات چیت کریں گے: کنور نوید

Last Updated On 25 May,2019 01:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے سندھ میں الگ یونٹ سے متعلق بات چیت کریں گے، فاروق ستار کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، اصلاح کرلیں تو گلے لگالیں گے۔

متحدہ رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فاروق ستار نے اپنی ہی تنظیم بنا لی ہے، وہ بہت حماقتیں کر کے یہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم نے سندھ میں ایڈمنسٹریٹڈ یونٹ کا مطالبہ کیا ہے، ابھی تک اس سے متعلق وزیراعظم سے کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کا پہلے سے موقف تھا کہ الگ صوبہ نہیں بننا چاہیئے۔