کینیڈا میں فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ، رِیس ہاؤڈن نے ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 20 January,2020 10:11 am

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا کے یخ بستہ موسم میں فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ ہوا، رِیس ہاؤڈن نے پہلا بڑا ٹائٹل جیت لیا، ویمن میں سندرا نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، پھرتی مہارت کے ساتھ برفیلے ٹریک پر جمپنگ اور تیز رفتاری کمال تھی۔

کینیڈا کے یخ بستہ موسم میں برفیلے ٹریک پر عالمی میلہ، پہلا ٹائٹل کینیڈا کے ریس ہاؤڈن کے نام رہا، خواتین میں سوئیڈن کی اسکیئر سندرا نے میدان مار لیا۔

نکسکا کے برف پوش پہاڑوں پر فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ مقابلے منعقد ہوئے، دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے انٹری دی، میزبان ملک کینیڈا ہی کے اکیس سالہ طالب علم رِیس ہاؤڈن نے شاندار پرفارمنس سے پہلی نمائندگی یادگار بنا لی۔

خون جما دینے والی ٹھنڈ میں اتار چڑھاؤ کے مشکل ٹریک پر نوجوان سمیت اسکیئرز کی اچھل کود، رفتار اور مہارت کمال تھی، صنف نازک نے بھی طاقت اور مہارت کا خوب مظاہرہ کیا، سوئیڈش خاتون اسکیئر سندرا نے خوب کمال دکھائے، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں۔ خواتین اور مرد اسکیئرز کی زبردست کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا۔