ملبورن: (دنیا نیوز) ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن شروع ہو گیا، دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، ایشلے بارٹے نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی پا لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملبورن کے بلیو ٹینس کورٹ پر سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم شروع ہو گیا، آسٹریلین اوپن ویمن سنگلز میں دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا جمہوریہ چیک کی باؤزکو وا Bouzkova کے مدمقابل ہوئیں ۔
عالمی نمبر تین جاپانی کھلاڑی نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے چھ دو سے پہلا سیٹ جیتا، ناؤمی اوساکا کے میچ میں زوردار سروس سے نیٹ ٹوٹ جانے کا منظر بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا۔
اسی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے چھ چار سے فتح سمیٹ کر دوسرے سیٹ میں رسائی پائی، دوسرے میچ میں سرینا ولیمز کا روسی حریف پوٹاپواPotapovaسے ہوا۔
سابق عالمی نمبر ایک نے غیر معروف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، سرینا ولیمز کی جیت کا اسکور چھ صفر اور چھ تین رہا۔
تیسرے میچ میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹے نے زبردست انداز میں میچ میں کم بیک کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا، انہوں نے عالمی رینکنگ میں 120 ویں نمبر پر موجود لیسیا سورینکو کو 5-7، 1-6، 1-6 سے پچھاڑا۔