کینبرا: (ویب ڈیسک) حالیہ عرصے کے دوران آسٹریلیا میں خوفناک آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی، 40 کے قریب افراد سمیت ایک ارب جانور زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں کمپین بھی شروع ہو گئی ہے اس کمپین میں کھیلوں کی مشہور شخصیات سمیت دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ اب ایک خبر کھیلوں کے حوالے سے آئی ہے، آسٹریلیا میں لگی آگ سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلام ایونٹ پر بھی اثرانداز ہونے لگا ہے جسکے سبب ایونٹ کی پریکٹس اور کوالیفائنگ میچز کو ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین سال کے پہلے مہینے میں آسٹریلیا کے مشہور شہر ملبورن میں منعقد ہوتا ہے جسے رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں میں سے قرار دیا جاتا ہے لیکن جنگلات میں لگنے والی آگ سے جہاں آسٹریلیا کے دیگر شہر متاثر ہوئے وہیں ملبورن بھی محفوظ نہ رہ سکا اور اس وقت وہاں آب و ہوا اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ اسے کائنات کے بدترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور حکام نے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
Another tennis match abandoned in Melbourne.@MariaSharapova says she agrees with the decision to call off her #KooyongClassic contest with @laurasiegemund as both players struggled to play in smoke caused by the #AustralianFires. pic.twitter.com/ptsFt8Appr
— ESPN Australia & NZ (@ESPNAusNZ) January 14, 2020
سٹی آف ملبورن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا گیا کہ شہری گھروں میں رہنے کی کوشش کریں، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور پالتو جانوروں کو گھروں کے اندر رکھیں۔
Saying everybody to stay inside and keep the schedule !? Very Well done!!! #hopesheisfine... pic.twitter.com/hzDFB8DYgZ
— steve darcis (@stevedarcishark) January 14, 2020
ملبورن شہر پر مرتب ہونے والے خراب اثرات آسٹریلین اوپن کو بھی متاثر کرنے لگے ہیں اور کو سلووینیا کی کوالیفائر دلیلا جکوپووک کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ ریٹائر ہو گئیں البتہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری خراب آلودگی کے سبب ہوئی یا وجہ کچھ اور تھی۔
Awful scenes in Melbourne.
— ESPN Australia & NZ (@ESPNAusNZ) January 14, 2020
Dalila Jakupovic has abandoned her #AusOpen qualifying match after suffering a coughing fit while playing in thick smoke caused by the #AustralianFires. pic.twitter.com/WAJv6TzTjW
ٹینس حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن ملتوی ہونے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں لیکن آب و ہوا کے معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے امپائرز میچ روک سکتے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ فضا کا معیار خراب ہونے کے سبب صبح پریکٹس کو وقتی طور پر منسوخ کردیا گیا تھا اور اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ہم مستقل جائزہ لے رہے ہیں۔
منگل کو شام میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ گوفن اور الیگزینڈر زیوریو نے ملبورن پارک کورٹ میں پریکٹس کی۔
تاہم سرینا ولیمز کے کوچ نے آسٹریلین کی سموگ سے بھرپور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فضائی آلودگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
Not the best air quality this morning in #Melbourne pic.twitter.com/InwwuFn7KJ
— Patrick Mouratoglou (@pmouratoglou) January 14, 2020
پہلے دن کوالیفائنگ راونڈ تو شروع ہو گئے لیکن یہ مقررہ وقت سے نسبتاً تاخیر سے شروع ہوئے عالمی نمبر 201 جوکوپووک کو شدید کھانسی کی شکایت ہوئی اور وہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹیفنی ووئگیلی کے خلاف میچ سے ریٹائر ہو گئے۔
البتہ لگسمبرگ کی عالمی نمبر 140 مینڈی منیلا کاکہنا تھا کہ وہ آسٹریلین اوپن کے انعقاد کی اجازت دیے جانے پر شدید حیران ہیں۔ مجھے شدید دھچکا لگا کہ آسٹریلین اوپن میں کوالیفائنگ میچز شروع ہو چکے ہیں، ایونٹ میں کام کرنے والے خصوصاً بال کڈز کی صحت کا کیا بنے گا۔
Shocked to see that qualifying matches have started @AustralianOpen
— mandy minella (@mandyminella) January 14, 2020
What about the health of all the people that have to work out there, especially the ballkids? #wherearethelimits? pic.twitter.com/2oldEptT2g
امریکی کھلاڑی نووا روبن نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کھلاڑیوں کو بروقت معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
البتہ ٹینس آسٹریلیا کے سربراہ کریگ ٹیلی نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کوای میل کر کے صورتحال سے آگاہ کردیا گیا تھا اور تمام تر فیصلے ماہرین سے رائے لینے کے بعد کیے گئے۔
دنیا بھر کے کھیلوں کے اسٹارز کی طرح ٹینس اسٹارز بھی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے میں آگے آگے نظر آرہے ہیں۔
I don’t understand why they rush to play today @AustralianOpen . You have the whole saturday and sunday to finish qualies and if it’s really bad we are used to play 2 matches a day aswell and in the worst case we can shorten the mens to best of 3. There are solutions!!
— mandy minella (@mandyminella) January 14, 2020
اس سلسلے میں عالمی شہرت یافتہ سپر سٹارز راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز بدھ کو فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ملبورن پارک میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کو جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
Morning of first round of qualies here in Melbourne and not even a single email has been received about air quality. Maybe an over reaction but the lack of information on how to proceed is scary. pic.twitter.com/00M8jV59gc
— Noah Rubin (@Noahrubin33) January 13, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسڑیلین وائس چیف آف ڈیفنس فورس ڈیوڈ جانسٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورس کو آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے میں ہرممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔