پرتھ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں ٹینس کا نیا سیزن شروع ہو گیا، گرینڈ سلیم سے پہلے اے ٹی پی کپ میں روس نے اٹلی جبکہ بلغاریہ نے برطانوی کھلاڑیوں کے خلاف سنسنی خیز فتح سمیٹ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ٹیس سیزن 2020ء کا آغاز ہو گیا، اے ٹی پی کپ میں روس اور اٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
روسی کھلاڑیوں نے سنگلز کے دونوں مقابلوں میں شاندار کھیل پیش کیا، میڈویڈف MEDVEDEV نے اطالوی حریف فیبیو فوگنینی Fabio Fognini کو شکست دی، روس نے دوصفر کی برتری سے ایونٹ اور سال کا فاتحانہ آغاز کیا۔
دوسرے میچ میں بلغاریہ اور برطانیہ کے کھلاڑی مدمقابل ہوئے، بلغاریہ نے افتتاحی میچ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، سنگلز اور پھر ڈبلز میں کامیابی حاصل کی
رواں ماہ کینگروز ہی کے دیس شروع ہونے والے ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے پہلے شیڈول اس دس روزہ ٹورنامنٹ میں 24 ملکوں کے نامور کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔