ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈین ٹینس سٹار آندریسکو کا انجری کے باعث نئے سال کا فاتحانہ آغاز کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، نیوزی لینڈ میں سیزن کے پہلے ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کی چیمپئن آندریسکو Andreescu کو گھٹنے کی انجری نے کامیابیوں کا سفر تیز کرنے سے روک دیا۔
کینیڈین ٹینس سٹار جنوری 2020ء کا نیوزی لینڈ میں شیڈول اے ایس بی کلاسک ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گی، نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر ویمن کھلاڑی مایوسی کا شکار ہو گئی ہیں۔
NEWS | Bianca Andreescu has had to withdraw from the 2020 ASB Classic due to her ongoing knee issues. We are disappointed not to welcome Bianca back and wish her all the best for a speedy recovery. pic.twitter.com/7HVefuGLBe
— ASB Classic (@ASB_Classic) December 24, 2019
انجری کا شکار کینیڈا کی آندریسکوٹینس ایونٹ 2020 سے آؤٹ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر بہت زیادہ مایوس ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی ٹیم سے بات کی ہے اور میں انجری سے بحالی کے لیے کوشاں ہوں، میری نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بہت ساری یادیں وابستہ ہیں، اب میری نظریں 2021ء میں ہونے والے ایونٹ پر ہے۔