میڈرڈ: (دنیا نیوز) ڈیوس کپ میں کینیڈین ٹینس سٹارز کا شاندار کھیل، حریف روس کو سنگلز اور پھر ڈبلز میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، شکست کا غصہ کھلاڑی نے ریکٹ پر نکال دیا۔
میڈرڈ میں ڈیوس کپ ٹینس کا سیمی فائنل مقابلہ، سنگلز میچ میں ڈینس شیپووالوف اور ویزک پوسپیسل نے فتح سمیٹی، پوائنٹ مس ہونے پر کھلاڑی کا جوشیلا انداز، غصے میں ریکٹ زمین پر دے مارا۔
مینز ڈبلز میں بھی کینیڈین جوڑی نے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کا سکور دو ایک رہا، بڑی جیت کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے خوب خوشی منائی۔