لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کو قازقستان منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ مقابلہ رواں سال سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا تھا، نومبر میں ہونے والے میچ کو بعد میچ کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔
امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 19 نومبر کو اپیل پر انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ ٹریبونل (آئی آئی ٹی) نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 29 اور 30 نومبر کو قازقستان میں منعقد ہو گا۔
دوسری طرف پاکستان کے ٹینس کھلاڑی اعصام الحق، عقیل خان اور نان پلیئنگ سابق کپتان مشفق ضیا نے آئی ٹی ایف کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ فیڈریشن کسی جونیئر ٹیم کو بھیجنے یا اس ایونٹ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کے لیے تیار ہے تاہم امکان ہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم کے جونیئر کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔