لاہور: (ویب ڈیسک) تین بچوں کی ماں، چار گرینڈ سلیم کی فاتح کم کلسٹرز گھٹنے کی انجری سے نجات نہ پا سکیں، سات سال بعد کم بیک مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بلجین ٹینس سٹار کے پرستاروں کو ان کی واپسی کے لیے آئندہ سال جنوری تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹینس سٹار پلیئرز گھٹنوں میں تکلیف کے باعث یو ایس اوپن 2012ء سے آؤٹ ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تین بچوں کی باہمت ماں اور چار گرینڈ سلیم کی چیمپئن ٹینس سٹار نے آئندہ سال جنوری میں کم بیک کرنے کا اعلان کیا تھا جو پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
I’ve had to make the decision that I will not be able to compete in January. I am undergoing rehab and treatment for a knee injury. It’s a setback but I’m determined as ever to get back to the game I love. I really appreciate all your support and encouragement.
— Kim Clijsters (@Clijsterskim) November 4, 2019
ٹینس کی مشہور کھلاڑی کم کلسٹرز کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ آئندہ سال جنوری تک میں مکمل فٹ ہو جائوں گی اور ٹینس کورٹ میں واپس آ جاؤں گی۔ یہ میرے لیے بہت افسوسناک بات ہے کہ میں جس کھیل سے بہت پیار کرتی ہوں اس سے دور رہوں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کم کلسٹرز نے 2007ء میں پہلی بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ جب میں ماں بنی تو میں نے دیکھا کہ میری طرح کی دیگر کھلاڑی بھی اس وقت کھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جن میں سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آذرنیکا شامل تھیں۔