بیٹے کی پہلی سالگرہ، ثانیہ مرزا کا ممتا بھرا پیغام

Last Updated On 30 October,2019 11:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی بھارتی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش کو ایک سال ہو گیا ہے، بیٹے اذہان کی پہلی سالگرہ پر مداحوں سے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد لی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کو دعائیں اور پہلی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

 

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی پیدائش، قومی کرکٹر شعیب ملک باپ بن گئے

بھارتی ٹینس سٹار نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس ایک برس سے تم دنیا میں آئے تب سے تم میری دنیا بن گئے۔ جس دن تم پیدا ہوئے تم مسکرائے اور جب سے تمہاری مسکراہٹ ہر جگہ بکھر جاتی ہے جہاں تم جاتے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے 26 کلو وزن کم کر کے ناقدین کو حیران کر دیا

بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں اپنی زندگی کے آخری سانس تک تمہارے ساتھ رہوں گی۔

آخر میں ثانیہ مرزا نے بیٹے کو مستقبل کے لیے دعائیں بھی لکھیں۔

 

علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بہن اذہان کو گود میں لے کر بیٹھی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ اذہان آپ کس برس میں داخل ہونے جارہے ہیں؟ جس پر ننھے اذہان نے بڑی معصومیت سے انگلی کو اٹھا کر اشارہ کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ماں بننے کے بعد کافی مرتبہ زیادہ وزن پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس دوران بھرپور جم ٹریننگ کرتے ہوئے اپنا 26 کلو وزن کم کر کے ناقدین کو حیران کر دیا تھا۔