لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت نے آئندہ ماہ ہونے والی ٹینس سیریز کے لیے سینئرز کی بجائے جونیئرز ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں کر دی گئیں۔
پاکستان ڈیوس کپ آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے، چند ماہ قبل سکیورٹی حالات کے باعث اسے منسوخ کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ایک مرتبہ پھر نئی تاریخ اور بھارت پر باور کرایا کہ ہر حال میں اسے پاکستان میں آ کر ڈیوس کپ میں حصہ لینا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ڈیوس کپ ہر صورت پاکستان میں کھیلنا ہو گا: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن
15 ستمبر کو ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگست میں ملتوی ہونے والے ایونٹ کو اب دوبارہ نومبر میں منعقد کیا جائے گا، اس وقت ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم حالات کا باریک بینی کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم سب کو باور کرانا چاہتے ہیں، یہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات، آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ملتوی کر دیا
اب بھارتی ٹیم کے بارے میں خبر آئی ہے، بھارتی ٹینس انتظامیہ نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، سینئر کی بجائے جونیئرز ٹیم پاکستان آ کر ایونٹ کھیلے گی، پاکستان کی روایتی حریف نے ٹیم میں 3 اہم تبدیلیوں کے ساتھ ویزہ پراسس کا آغاز کر دیا ہے۔ روہن بوپانا کیساتھ پر عالمی درجہ بندی میں نواسی پوزیشن رکھنے والے جانیش گوناسورنا اور معروف ٹینس سٹار مہیش بھوپتی کا نام بھی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔
بھارتی ٹینس لان ایسوسی ایشن نے مہیش بھوپتی کی جگہ لینڈر پیس کو ٹیم کا نان پلینگ کپتان مقرر کیا ہے۔ اب نئے پروگرام کے مطابق مقابلے 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ بھارتی ٹینس حکام کی جانب سے ایک بارپھر ٹائی کو ملتوی کرنے کا مطالبہ آئی ٹی ایف نے مسترد کرتے ہوئے انہیں ویزوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔
بھارتی ٹیم کے 11 ارکان کے ویزوں کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کیلئے ویزے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے ان میں سندر نائرن مینجر، لینڈر پیش نان پلینگ کپتان، سید ذیشان علی کوچ، آنند کمار فزیو کیساتھ ٹیم ارکان میں سکھت سائی، منہیش سریش کمار، سدرتھ راوت، ارجن جیانت، سری رام بالاجی، مکنڈ اور سکھت سائی کی سری لنکن اہلیہ شامل ہیں۔
The ITF has issued the following statement regarding the Davis Cup Asia/Oceania Group I tie between Pakistan and India: https://t.co/e0stTbpStY
— ITF Media (@ITFMedia) September 13, 2019