لکسمبرگ: (دنیا نیوز) ویمن ٹینس ایونٹ کا لکسمبرگ میں آغاز ہو گیا، جرمن کھلاڑی اندریا پیٹکووِک Andrea Petkovic نے اطالوی حریف کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
لکسمبرگ کے انڈور ٹینس کورٹ میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ کا آغاز ہو گیا، جرمنی کی اندریا پیٹکووِک Andrea Petkovic کا اطالوی حریف کمائلا گیورگی Camila Giorgi سے مقابلہ ہوا۔
میچ اطالوی کھلاڑی نے با آسانی جیت لیا، اطالوی کھلاڑی کمائلا گیورگی نے انڈریا پیٹکووک 0-6 سے پہلا سیٹ جیت کر خطرے کی گھنٹی بجائی۔
What a win for @andreapetkovic!
— WTA (@WTA) October 15, 2019
she claims it, 0-6, 6-4, 6-4 over Giorgi #WTALuxembourg pic.twitter.com/1p2llTh4kX
جرمن کھلاڑی پیٹکو وِک نے شاندار کم بیک کیا، دوسرے اور تیسرے سیٹ میں چھ چار، چھ چار سے فتح سمیٹی ، ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
فاتح کھلاڑی پیٹکووک کا کہنا تھا کہ حریف نے اچھا کھیل پیش کیا، آغاز میں نے تھوڑا آہستہ کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے میں پہلا سیٹ ہار گئی تھی، مجھے پتہ ہے جب کوئی کھلاڑی شروع میں ہی سست آغاز کرے تو اس کے جیتنے کے امکانات گھٹ جاتے ہیں۔
پہلا سیٹ ہارنے کے بعد ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کے بعد لگا جیسے اب میں یہ میچ جیت جاؤں گی، آخر کار میں نے یہ میچ جیت لیا اور میں بہت خوش ہوں۔