لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دنیائے ٹینس میں واپسی کے لیے انہوں نے چار ماہ کے دوران اپنا 26 کلو وزن کم کیا ہے، جس کے بعد ان کے مداح انہیں زبردست داد دے رہے ہیں۔
بھارتی ٹینس سٹار نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی وڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جم میں اپنی فٹنس پر زبردست ورزش کرتی نظر آ رہی ہیں۔
انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ بیٹے کی پیدائش کے وقت میرا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جس کو کم کرنا میرے لیے ایک مشکل ترین مرحلہ تھا۔ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں اگر ہم روزانہ ایک سے دو گھنٹے کے لیےورزش کریں تو تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رکھ سکتے ہیں۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے پر شیئر کی جانے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر ان کے مداح اور ناقدین مختلف نوعیت کے تبصرے کررہے ہیں۔
یادرہے کہ بھارتی ٹینس سٹار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے ساتھ 2010ء میں شادی کی تھی جبکہ ان کے ہاں 8 سال کے وقفے کے بعد اکتوبر 2018ء میں ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا تھا۔