یو ایس اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، سرینا ولیمز کو بیانکا ڈریسکو کے ہاتھوں شکست

Last Updated On 09 September,2019 06:39 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، ٹائٹل مقابلے میں ریکارڈ ہولڈر سرینا ولیمز کو کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا ڈریسکو کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

نیویارک سٹی کے خوبصورت نیلے ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ، یوایس اوپن ویمن سنگلز کے فائنل میں ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والے سرینا ولیمز کا کینیڈا کی انیس سالہ بیانکا ڈریسکو سے میچ پڑا۔

مسی ساگا کی ایک انیس سالہ کھلاڑی نے دنیائے ٹینس کی سب سے بڑی کھلاڑی سرینا ولیمز کو ہرا دیا، عالمی رینک پندرہ کی کھلاڑی نے جوش و جذبے سے ہیوی تجربے کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ سرینا ولیمز کو چھ تین اور سات پانچ کی بدترین شکست ہو گئی۔ حیران کن ہار سے سابق عالمی نمبر سرینا ولیمز کو ہی نہیں بلکہ ٹینس پرستاروں کو بھی بڑا دھچکا لگا۔
 

Advertisement