یو ایس اوپن، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو روسی حریف کے ہاتھوں شکست

Last Updated On 29 August,2019 03:25 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) یو ایس اوپن کے ویمن سنگلز میں آسٹریلیا کی سپر سٹار سمانتھا سٹوسر کو روسی حریف نے شکست دے دی، بیلاروس کی مایہ ناز آزارینکا اپنی ہی ہم وطن سے ہار کر باہر ہو گئیں۔

نیویارک سٹی کے بلیو ٹینس کورٹ پر زبردست مقابلے جاری، ویمن سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلوی سپر سٹار سمانتھا سٹوسر کا روسی حریف الیگزینڈرووا سے میچ پڑا، غیر معروف روسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت کر حیران کر دیا۔ دوسرے سیٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی نے کم بیک تو کیا لیکن سیٹ اور میچ نہ جیت سکیں۔

دوسرے میچ میں بیلاروس کی دونوں کھلاڑی آمنے سامنے ہوئیں، سبالینکانے فیورٹ کھلاڑی آزارینکا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ آزارینکا نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا لیکن پھر وہ اپنی سبقت کو برقرار نہ رکھ سکیں۔ آخری دونوں سیٹ ہار کر پہلے ہی راؤنڈ میں اپنا سفر تمام کر بیٹھیں۔
 

Advertisement