روسی ٹینس اسٹار ڈینِل میڈویڈیف نے پہلا سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا، عالمی نمبر ون نواک جوکووچ کو ہرانے والے غیر معروف کھلاڑی نے فائنل میں بیلجئین حریف کو آؤٹ کلا س کر دیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کے بلیو کورٹ پر سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل مقابلہ، فائنل میں نوجوان ڈینِل میڈویڈیف ر بیلجئین اسٹار ڈیوڈ گوفن آمنے سامنے ہوئے۔
سیمی فائنل میں نمبر نواک جوکووچ کو ہرانے سے روسی کھلاڑی کا مورال ہائی، بیلجئن حریف کے خلاف بھی دبنگ انٹری، سات چھ سے پہلا سیٹ جیت کر برتری کی دھاک بٹھائی۔
کامیاب اور جوشیلے انداز کو برقرار رکھتے ہوئے چھ چار سے سیٹ اور میچ اپنے نام کیا، معروف روسی کھلاڑی ڈینِل میڈویڈیف نے سنسناٹی اوپن کو شاندار فتح کے ساتھ یادگار بنا لیا۔ پہلی بار ماسٹر 1000 جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔