ہیمبرگ: (دنیا نیوز) جارجیا کے نکولوز باسل نے لگاتار دوسری بار ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں روسی سٹار آندرے روبلیوف ناکام رہے۔
ہیمبرگ اوپن ٹینس فائنل میں نکولوز باسل اور آندرے ربلیوف مدمقابل ہوئے۔ پہلا سیٹ نکولوز نے سات پانچ سے جیتا۔ آندرے نے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر میچ برابر کر دیا۔
نکولوز فیصلہ کن سیٹ میں چھ تین سے کامیاب رہے اور لگاتار دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔