ومبلڈن اوپن کا سیمی فائنل: فیڈرر نے روایتی حریف رافیل نڈال کو ہرا دیا

Last Updated On 16 July,2019 03:51 pm

لندن: (دنیا نیوز) سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے روایتی حریف رافیل نڈال کو ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل کو ہرا دیا، ریکارڈ گرینڈ سلیم فاتح کا ٹائٹل مقابلہ کل دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ سے ہو گا۔

سب سے زیادہ بیس گرینڈ سلیم جیتنے والے سوئس سٹار نے سپینش حریف کے خلاف دبنگ انٹری ڈالی اور سات چھ کی فتح سمیٹی اور برتری کی دھاک بٹھائی۔

روجر فیڈرر نے دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد حریف نڈال کو نڈھال کر دیا جس کے بعد انہوں نے تیسرا اور چوتھا سیٹ جیت کر کامیابی حاصل کی۔ ریکارڈ 8 بار کے ومبلڈن چیمپئن روجر فیڈرر نے ایک اور بڑی جیت پر نظریں جما لیں۔