ومبلڈن ٹینس: رافیل نڈال اور راجر فیڈرر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Last Updated On 07 July,2019 08:37 pm

ومبلڈن: (دنیا نیوز) گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس میں رافیل نڈال اور راجر فیڈرر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے، خواتین میں امریکی سرینا ولیمز نے جرمنی کی جولیا گارجیز کو شکست دے دی۔

ومبلڈن ٹینس میں سپینش سٹار رافیل نڈال کی فتوحات جاری ہیں۔ وہ فرانس کے جو الفریڈ تسونگا کو ہراکر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب راجر فیڈرر نے بھی اپنا میچ جیت لیا ہے، انہوں نے فرانسیسی حریف لوکاس پاؤلی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

ادھر خواتین میں سرینا ولیمز کا شاندار کھیل جاری ہے۔ انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں جرمن حریف جولیا گارجیز کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔