پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ورلڈ نمبر ون نوویک جوکووچ کے فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ڈومینک تھیم نے ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوویک جوکووچ کو آئوٹ کلاس کر دیا۔ انہوں نے حریف کھلاڑی کو 6-2، 6-3، 5-7، 7-5، 7-5سے زیر کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : فرنچ اوپن: سیمی فائنل میں نڈال نے فیڈرر کو پچھاڑ دیا
ٹینس کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ڈومینک تھیم فائنل میں سپین کے رافیل نڈال سے ٹکرائیں گے جو گیارہ بار ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔
آسٹریا کے ڈومینک تھیم پہلے ملکی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے دوسرے گرینڈ سلام کے فائنل میں جگہ بنائی، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ناقابل یقین لمحہ ہے، کوشش ہو گی کہ فائنل میں حریف کھلاڑی رافیل نڈال کو پچھاڑ کر ٹائٹل پر قبضہ کروں اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں۔