فرنچ اوپن ٹینس: اعصام الحق آج اپنی مہم کا آغاز کرینگے

Last Updated On 29 May,2019 05:56 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) پاکستانی سٹار ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز آج کریں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اعصام الحق فرنچ اوپن ٹینس ایونٹ میں میکسین جوڑی دار سنتیاگو گونز الیزا کے ہمراہ پہلے رائونڈ میچ میں جانکو ٹپساروچ اور ڈاسن لاجووچ پر مشتمل سربین جوڑی سے ٹکرائیں گے۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹینس سٹار پر عزم ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جیت کو گلے لگائیں گے۔