برلن: (ویب ڈیسک) ڈبلیو ٹی اے نورنبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 20 مئی سے جرمنی کے شہر نورنبرگ میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سویڈن کی ٹینس کھلاڑی جوہانا لارسن ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔ 20 مئی سے شروع ہونے والا ایونٹ 6 جون کو ختم ہو گا۔