میڈرڈ اوپن ٹینس، روجر فیڈرر اور ڈومنک تھیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری

Last Updated On 09 May,2019 03:42 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) میڈرڈ ٹینس اوپن پری کوارٹر فائنل مرحلے داخل ہو گیا، روجر فیڈرر کی کلے کورٹ پر تین سال بعد کامیابی جاری ہے، آسٹرین اسٹار ڈومنک تھیم کو مدمقابل کے ریٹائر ہونے پر فتح مل گئی۔

میڈرڈ اوپن میں مین سنگلز کے مقابلوں میں روجر فیڈرر نے فرنچ حریف رچرڈ گیسکٹ کو ہرا دیا، سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر نے برتری دکھاتے ہوئے چھ دو اور چھ تین کی کامیابی سمیٹی۔

سوئس سٹار نے کلے کورٹ پر تین سال بعد کامیابی سمیٹی ہے، دوسرے میچ میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو فتح مل گئی، آسٹرین کھلاڑی کو ارجنٹائنی حریف کے ریٹائر ہونے پر جیت ملی۔