برلن: (دنیا نیوز) سٹٹ گارٹ اوپن میں نمبر ون ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا نے کروشین حریف ڈونا ویکک کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی پا لی، ٹاپ سیڈ جاپانی کھلاڑی کو فائنل سیٹ میں ٹف ٹائم ملا۔
جرمنی کے کلے کورٹ میں سٹٹ گارٹ اوپن کوارٹر فائنل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، نمبر ون اوساکا نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری کی دھاک بٹھائی۔
دوسرے سیٹ میں غیر معروف کروشین کھلاڑی نے شکست دے کر غرور خاک کیا۔ ٹاپ سیڈ جاپانی کھلاڑی کو تیسرے سیٹ میں ٹف ٹائم ملا، سخت محنت کے بعد کم بیک کیا اور سات چار سے فتح سمیٹی۔
ڈونا ویکک نے ہار کا غصہ ریکٹ پر نکال دیا، دو ایک کی جیت سے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی پائی۔