برلن: (دنیا نیوز) جمہوریہ چیک کی عالمی نمبر تین پیٹرا کیویٹووا نے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ایسٹونیا کی کونٹاویٹ ناکام رہیں۔
سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے فائنل میں پیٹرا کیویٹووا اور انیٹ کونٹا ویٹ مدمقابل آئیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹراکیویٹووا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔
ایسٹونیا کی کونٹاویٹ دوسرے سیٹ میں بھی حریف کھلاڑی کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ عالمی نمبر تین پیٹرکیویٹووا نے دو صفر سے ناصرف ٹرافی جیتی بلکہ قیمتی گاڑی بھی اپنے نام کرلی۔