فیڈرر ہر لحاظ سے نڈال اور جوکووچ سے بہتر ہیں: جان میکنرو

Last Updated On 24 April,2019 06:30 pm

لندن: (ویب ڈیسک) 7 مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والے جان میکنرو کا کہنا ہے کہ راجر فیڈر ہر لحاظ سے رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ سے بہتر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سال کے اعداد و شمار کو اٹھا کر دیکھا جائے تو سٹار ٹینس پلیئر راجر فیڈرر ہر لحاظ سے دیگر پلیئرز سے بہتر ہیں۔

انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ رافیل نڈال میچ کے دوران سرپراز دینا جانتے ہیں جبکہ انہوں نے نوواک جوکووچ کو مشین سے تشبیہ دے ڈالی۔