نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ہم نے ایک لمبا سفر طے کیا لیکن اب بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ثانیہ نے کہا خواتین کھلاڑیوں نے کھیلوں میں کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن انھیں اب بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر انعامی رقم نہیں دی جاتی۔ اس طرح کا امتیازی سلوک پوری دنیا میں کھیل کے اندر پھیلا ہوا ہے۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ خواتین کھلاڑی اولمپکس اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہی ہیں لیکن جب کوئی لڑکی کرکٹ اور فٹبال جیسے کھیل میں حصہ لیتی ہے تو اسے لڑکوں سے کمتر سمجھا جاتا ہے۔ خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر یکساں انعامی رقم ملنی چاہیے۔