میامی اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، ناؤمی اوساکا ٹورنامنٹ سے آؤٹ

Last Updated On 24 March,2019 09:35 pm

میامی: (دنیا نیوز) میامی اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، تائیوان کی شے سوائے نے جاپان کی نمبر ون ناؤمی اوساکا کو آؤٹ کر دیا۔ پیٹرا کوویٹوا کی پیش قدمی جاری جبکہ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

 

فلوریڈا کے ٹینس کورٹ پر ویمن سٹار اِن ایکشن ہیں۔ جاپان کی نمبر ون ناؤمی اوساکا کا تائیوان کی غیر معروف شے سوائے آمنے سامنے آئیں۔ رینکنگ نمبر ستائیس نے شروع سے ہی ٹاپ سیڈ کو ٹف ٹائم دیا۔

پہلا سیٹ جیتنے اور پھر ہارنے پر فیورٹ کھلاڑی اوساکا نے ریکٹ پھینک دیا۔ جاپانی کھلاڑی کی اس اپ سیٹ شکست کا سکور دو ایک رہا۔

دوسرے میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے کروشین حریف ڈونا ویکک کو ذرا مشکل سے ہرا دیا۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے لیے ایونٹ ڈراؤنا خواب بن گیا۔ بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر مزید کھیلنے سے محروم ہو گئیں۔