لاہور: (دنیا نیوز) چین نے روایتی حریف امریکا کو ہرا دیا، ویمن ٹینس میں غیر معروف کھلاڑی یافن وینگ نے صوفیہ کینن کو ہرا کر پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔
میکیسکو کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، روایتی حریف چین اور امریکا کی خواتین کھلاڑی کے مابین ڈبلیو ٹی اے کا ٹائٹل مقابلہ ہوا۔ کھلاڑیوں خوب فارم میں تھے تو تماشائیوں کا جوش و خروش بھی عروج پر تھا۔
ویمن رینک پینسٹھ چائینیز یافن وینگ اور پینتیس نمبر کی صوفیہ کینن مدمقابل آئیں تو ناتجربہ کار چینی کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ ہمت نہ ہاریں، شاندار کم بیک کیا، چھ تین اور سات پانچ سے مسلسل دو سیٹ جیت لیے اور ابھرتی ہوئی چینی کھلاڑی نے کیرئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔