برلن: (ویب ڈیسک) ٹینس کی عالمی نمبر دو کھلاڑی سیمونا ہالپ اسسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس سے دستبردار ہو گئیں۔
سٹار رومانوی کھلاڑی نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا وہ فیڈ کپ کے دوران کولہوں کی انجری کا شکار ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ ماریا شرا پووا، سیلونی سٹیفنز اور ایلینا سویتولینا بھی انجریز کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔
سیمونا ہالپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انجری کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹورنامنٹ نہ کھیلنے پر مایوس ہوں لیکن میں میڈرڈ اور روم اوپن کھیلنے کیلئے پر امید ہوں۔
27 سالہ ٹینس کوئین کا کہنا تھا کہ ذہنی اور جسمانی طور پر 100 فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی کورٹ میں واپسی آؤں گی۔ فیڈ کپ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے مایوسی ہوئی تھی تاہم اب میری پہلی ترجیح فٹنس مسائل پر قابو پانا ہے۔