لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ 26 برس بعد فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ ورلڈ گروپ ٹو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ اعزاز برطانیہ کو قازقستان کو پلے آف میچ میں شکست دینے کے بعد حاصل ہوا۔
ورلڈ گروپ ٹو پلے آف میچ میں برطانیہ کی ٹیم نے قازقستان کو 3-1 سے شکست دیکر گروپ ٹو میں ترقی حاصل کی۔ پہلے سنگل مقابلے میں برطانوی جوہانا کونتا نے زرینا کو ہرا کر برتری حاصل کی۔
دوسرے سنگل مقابلے میں قازقستان کی یویلیا نے کیٹی بولٹر کو ہرا کر مقابلہ برابر کیا تاہم تیسرے سنگل مقابلے میں جوہانا کونتا نے یویلیا کو پچھاڑ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔
چوتھے سنگل مقابلے میں کیٹی بولٹر نے زرینا کو تخت مشق بناتے ہوئے ٹیم کو 1-3 سے کامیابی دلائی۔