میڈرڈ: (دنیا نیوز) میڈرڈ اوپن میں اپ سیٹ شکست، سابق عالمی نمبر ایک سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہو گئے۔
سپینش شہر میڈرڈ میں ٹینس کا میگا ایونٹ ہوا۔ میڈرڈ اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان رافیل نڈال کا یونانی حریف سِٹسپاس سے جوڑ پڑا۔
نمبر آٹھ کھلاڑی سٹسپاس نے رینک ٹو رافیل نڈال کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے شکست دی، گویا خطرے کی گھنٹی بجائی۔
دوسرے سیٹ میں سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کم بیک کیا اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔
فیصلہ کن سیٹ میں میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ یونانی نوجوان کھلاڑی نے چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے نڈال کو شکست سے اپ سیٹ کر دیا۔
سِٹسپاس کا اب نمبر ون نواک جوکووچ سے فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا۔