بارسلونا: (ویب ڈیسک) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نڈال، کلک، مونفلس، سٹیفانوس، ورڈاسکو اور نیشیکوری نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مینز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچز میں رافیل نڈال نے کینیڈین کھلاڑی فیلیکس ایگر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسری طرف جاپان کے نامور ٹینس سٹار کئی نیشیکوری نے بولیویا کے ہوگو ڈیلین کو 7-5، 7-5 سے ہر اکر ایونٹ کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی۔
فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس نے اعصاب شکن میچ میں ہنگری کے مارٹن کو پہلے سیٹ میں 1-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کرلیا۔
یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے فرانسیسی ایڈرین مانارینو کو 6-2 اور 7-5 سے مات دی۔ دیگر میچوں میں مارین کلک اور فرنینڈو ورڈاسکو نے بھی کامیابی حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔