فرنچ اوپن ٹینس: ناؤمی اوساکا نے اینا کیرولینا کو پچھاڑ دیا

Last Updated On 29 May,2019 09:47 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ نمبر ون ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بڑی مشکل سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں ویمن سنگلز کے میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ناؤمی اوساکا اور اینا کیرولینا کے درمیان ہوا۔


میچ کے دوران سلواکین حریف نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں 0-6 کی بڑی شکست ہو گئی

دوسرے سیٹ میں سرفہرست کھلاڑی نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے کم بیک کیا اور 7-6 کے ٹائی بریک جیت نے ناؤمی اوساکا کو حوصلہ دیا، تیسرا اور فائنل سیٹ 6-1 سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی

میچ جیتنے کے بعد ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل میچ تھا، پہلا رائونڈ میرے لیے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ یہ مقابلہ میرے اور میری قوت ارادی کے درمیان تھا۔