فرنچ اوپن میں اپ سیٹ شکست، عالمی نمبر ون کھلاڑی اوساکا آؤٹ

Last Updated On 04 June,2019 03:48 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن میں اپ سیٹ شکست مقابلوں میں ٹینس کی نمبر ون کھلاڑی اوساکا آؤٹ جبکہ سرینا ولیمز بھی ہار کر باہر ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں دھماکا دار مقابلے جاری ہیں۔ ویمن سنگلز میں دو اور اپ سیٹ سامنے آئے ہیں، عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا ہار کر باہر ہو چکی ہیں۔

جمہوریہ چیک کی غیر معروف کترینا سنیاکووا نے سٹریٹ سیٹس میں عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا کو ہرا دیا۔ جاپان کی ٹاپ سیڈ ناؤمی اوساکا کو چھ چار اور چھ دو کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

دوسرا حیران کن میچ ماضی کی نمبر ون سرینا ولیمز کا تھا۔ سرینا کو ان کی اپنی ہی ہم وطن کینن نے چھ دو اور سات پانچ سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ حیران کن مقابلوں اور ان کے نتائج سے ٹینس پرستار بھی بے حد محظوظ ہوئے۔