فرنچ اوپن ٹینس : نڈال، فیڈرر، وارینکا کا سنگلز کوارٹر فائنل میں پڑاؤ

Last Updated On 04 June,2019 03:47 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار عالمی نمبر تین راجر فیڈرر اور سوئس سٹار وارینکا کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں پلیئرز فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں شہرہ آفاق ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے کھلاڑی جان لانڈرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے کھلاڑی مائر کو ہرایا۔ ان کا اگلا راؤنڈ میں میچ وارینکا کے ساتھ پڑے گا جبکہ رافیل نڈال جاپان کے کی نیشکوری کیساتھ مد مقابل ہونگے۔