کراچی: (دنیا نیوز) سابق پاکستانی ٹینس سٹار محمود غفار کراچی میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج ڈیفنس میں ادا کی جائے گی جس میں سابق کھلاڑیوں کے علاوہ معززین شہر اور دیگر شریک ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سابق ٹینس سٹار محمود عبدالغفار نے ٹیبل ٹینس میں کئی قومی اعزازات اپنے نام کئے، ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کراچی میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ مختصر علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے۔
ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹینس کھلاڑیوں سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار اور مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔