رافیل ندال نے بارہویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 13 June,2019 12:47 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں مردوں کی چیمپیئن شپ تنیتیس سالہ رافایل ندال نے جیت لی۔

فرنچ اوپن میں آسٹریا کے ڈومینیک ٹھیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی لیکن رافیل ندال نے انھیں کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے یہ فائنل میچ چھ تین، پانچ سات، چھ ایک اور چھ سے جیتا۔

فرنچ اوپن 2019ء کا فائنل میچ گزشتہ برس کے فائنل میچ کا ری پلے تھا کیونکہ دونوں فائنل میچ کھیلنے والے وہی کھلاڑی تھے۔ گزشتہ برس کا میچ بھی ندال جیتے تھے اور رواں برس کے فائنل میچ میں بھی کامیابی دفاعی چیمپیئن ہی کو حاصل ہوئی۔